فلسطینی عوام کیلئے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

 فلسطینی عوام کیلئے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ

100ٹن امدادی سامان میں دوائیں، خیمے ، کمبل،پانی کے کین شامل امدادی سامان مصر کی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا گیا ،تعاون پر شکریہ

 اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔امدادی سامان میں دوائیں، خیمے ، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر این ڈی ایم اے نے فلاحی ادارے خدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کے بھائیوں کے لئے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان کی ساتویں کھیپ مصر کے راستے روانہ کی۔ پاکستان سے خصوصی چارٹرڈ طیارہ آج العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، جو 100 ٹن امدادی سامان لے کر آیا ، جن کی غزہ کے رہائشیوں کو اشد ضرورت ہے ،امدادی کھیپ مصر کی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی گئی جو اسے غزہ کے عوام تک پہنچانے میں معاونت فراہم کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں