لاہور دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

لاہور دنیا کے بڑے آلودہ  ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

اسلام آباد، لاہور،کراچی (آئی این پی )ملک کے مختلف شہروں میں فضا انتہائی مضر صحت، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 327ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا ۔

 گزشتہ روز کراچی 282اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور 348اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار پایا۔گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی 341اور شیخوپورہ میں 278ریکارڈ کی گئی ۔شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں