وزیرداخلہ کی برطانوی وزیرِ خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں برطانوی وزیرِ خارجہ یو ویٹ کوپر سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور برطانوی وزیرِ خارجہ یو ویٹ کوپر کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں برطانوی ہوم آفس کے وزیرِ مملکت ایلیکس نوریس بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یو ویٹ کوپر سے ملاقات ہمیشہ کی طرح خوشگوار رہی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔