رانا ثنا اللہ سے قازقستان سفیر کی ملاقات ،تجار ت بڑھانے پر گفتگو

رانا ثنا اللہ سے قازقستان سفیر کی ملاقات ،تجار ت بڑھانے پر گفتگو

پاک،افغان سرحد بندش سے تجارت ،نقل و حمل متاثر ہو ئی ، یرژان کستافین پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی اجازت نہیں د ے گا ، مشیر وزیر اعظم

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے مشیر برا ئے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا للہ اور پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کے مابین ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تجارت ،کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قازقستان کے سفیر نے کہا پاکستان قازقستان کو زرعی مصنوعات،کینو، آم، پیاز، سرجیکل آلات اور دیگر اشیا برآمد کرتا ہے ،پاک افغان سرحد کی بندش سے نقل وحمل متاثر ہوئی، رانا ثنا اللہ نے کہا پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی ، لیکن افغان رجیم تعاون پر آمادہ نہیں،افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کی مدد کے لیے استعمال ہو رہی ہے ۔ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گا۔قازقستان کے سفیر نے کہا ہم تجارت بڑھاناچاہتے ہیں امید ہے حالات بہتر ہونے کے بعد تجارتی منصوبے دوبارہ فعال ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں