سیکرٹری اقتصادی امور اور ریکٹر این ایس پی پی کو توسیع مل گئی
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے ایڈیشنل رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کی تعیناتی، وفاقی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈویژن اور ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے چارج میں توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر و ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن محمد ہارون الرفیق کو دو سال کی ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت تعینات کیا گیا ہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 22 کے افسر و سپیشل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد حمیر کریم کے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اضافی چارج میں 10 دسمبر سے تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے ۔ ڈین پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج ڈاکٹر محمد جمیل آفاقی کے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ریکٹر کے طور پر اضافی چارج میں 2 دسمبر سے تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔