(ن)لیگ کی تنہا پرواز،حد سے زیادہ اعتماد مذاکرات میں رکاوٹ

 (ن)لیگ کی تنہا پرواز،حد سے زیادہ اعتماد مذاکرات میں رکاوٹ

سپیکر ایاز صادق کی کوششیں بے نتیجہ، پی ٹی آئی بدستور لاتعلق ، دراڑ گہری اپوزیشن اتحاد کی نئی حکمت عملی، قومی کانفرنس سے ن لیگ کو باہر رکھنے پر غور

اسلام آباد(سہیل خان )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی کوششوں کے باوجودحکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بارے سیاسی تعطل دور نہ ہوسکا ، پارلیمانی حلقوں میں بازگشت ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی تنہا پرواز،حد سے زیادہ اعتماد آنے والوں دنوں کی ممکنہ حکمت عملی کا پتہ دے ر ہی جس کی وجہ قومی اسمبلی میں ان کو سادہ اکثریت حاصل ہوناہے یہی صورتحال مذاکرتی عمل میں رکاوٹ بن کر رہ گئی ، 2025 کے اختتامی دنوں میں سیاسی جماعتوں کی مشکلات بڑھ گئیں ،نیا سال کیا ہواکا تازہ جھونکا یا جھلسادینے والی سیاسی پیچیدگیاں لائے گا یہ کہناقبل ازوقت ہے تاہم سیاست کے لئے ابھی سے منظر دھندلا نظر آ رہا ہے یہی فکرمندی ہے جس کے باعث سپیکر 3 بار پی ٹی آئی کومذاکرات کی طرف آنے کی تلقین اور سہولت کاری کی پیشکش کرچکے ہیں وہ اپوزیشن کی طرف سے تعاون نہ ملنے پر قدم پیچھے ہٹانے پر مجبور ہوگئے ،تاحال حکومت اپوزیشن میں سیاسی تعطل برقرار ہے ، پارلیمانی حلقوں میں بھی خاموشی ہے وہاں سے ن لیگ کی تنہا پروازکی اطلاعات ہیں،حکومتی تیور بھانپتے ہوئے اپوزیشن اتحاد نے بھی مسلم لیگ(ن) کو تنہا کرنے کا منصوبہ بنا یا اور قومی کانفرنس میں تاحال ( ن )لیگ کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو مدعوکرنے کے لئے رابطے کئے جار ہے ہیں ، فی الحال مذاکراتی بیل مونڈے چڑھتی نظر نہیں آرہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں