لوگوں کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس،اظہار برہمی

لوگوں کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس،اظہار برہمی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے موسیٰ خیل میں چوری کے شبہ میں مشتبہ افراد کو انگاروں پر چلانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فرسودہ رسم کے تحت انسانیت سوز عمل پر شدید اظہار برہمی کیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث 6 مرکزی ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، گلہ جان نامی مقامی دکاندار نے 20 ہزار روپے کی چوری پر 6 افراد پر شک ظاہر کیا اورمشتبہ افراد کو آگ سے گزارنے کا فیصلہ مقامی سطح پر ایک جرگے نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں