پولیو مہم عوا م سے تعاون کی اپیل

 پولیو مہم عوا م سے تعاون کی اپیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، سرپرستوں، عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ آج ملک بھر میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم کی بھرپور حمایت کریں۔

مہم کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری ہے عوام سے اپیل ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں ،انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم 1994 میں ان کی قیادت میں شروع کی گئی تھی اور ان کا ویژن آج بھی اس مرض کے خاتمے کے لئے قومی کوششوں کی رہنمائی کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں