چینی گروپ کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی

چینی گروپ کی پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی

وفاقی وزیرسرمایہ کاری سے ملاقات ، سولر پینل پلانٹ لگانے کی تجویز پیش کی پاک چین باہمی تعاون سے روزگار، برآمدات ، صنعتی ترقی میں اضافہ ہو گا ،قیصر شیخ

اسلام آباد (اے پی پی) ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں، وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے چین کے ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ کے وفد نے ملاقات کی ، وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات میں بیجنگ میں ستمبر 2025 میں ہونے والی پاکستان-چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ، پاکستان چین کے سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ، پرکشش اور تیزی سے بڑھتا ہوا سرمایہ کاری کا مرکز قرار پایا جبکہ پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے 6,000 ایکڑ زمین مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، سٹاک مارکیٹ انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 سے 5 گنا بہتر ہوا،پاکستان اور چین کے باہمی تعاون سے روزگار، برآمدات اور صنعتی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں