سانحہ قصبہ کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،خالد مقبول

سانحہ قصبہ کے شہدا کی قربانیاں  رائیگاں نہیں جائینگی،خالد مقبول

کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ قصبہ علی گڑھ 14دسمبر 1986ء کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک دن بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

 ان کے گھروں اور املاک کو تباہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ قصبہ کے شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان معصوم شہریوں کے خون سے کھیلنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ایوانوں اور عدالتوں میں اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی تک آواز بلند کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں