اٹلی پلٹ نوجوان کی شادی ڈالر اور درہم نچھاور

اٹلی پلٹ نوجوان کی شادی  ڈالر اور درہم نچھاور

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)اٹلی پلٹ نوجوان ارسلان کی شادی کی تقریب میں ڈالر اور درہم نچھاور کئے گئے اور ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

تقریب جی ٹی روڈ پر واقع میرج ہال میں منعقد ہوئی جہاں مہنگائی کے اس دور میں نوٹوں کی بارش کا انوکھا منظر دیکھنے میں آیا۔ تقریب کے دوران ڈالر، درہم اور پاکستانی کرنسی فضا میں اچھالی جاتی رہی جبکہ لوگ مہنگی گاڑیوں پر چڑھ کر بکھرے نوٹ سمیٹتے رہے ۔واقعہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں