سیالکوٹ:آسمانی جھولا ٹوٹنے سے لڑکی زخمی ، انفورسمنٹ آفیسر معطل

سیالکوٹ:آسمانی جھولا ٹوٹنے سے  لڑکی زخمی ، انفورسمنٹ آفیسر معطل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے سیالکوٹ کے علاقہ کوٹلی لوہاراں میں آسمانی جھولے کی ایک ڈولی کے ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

 ضلع کونسل کے انفورسمنٹ آفیسر کو غفلت کی بنا پر معطل کر دیا جبکہ جھولے کی جگہ کو سر بمہر کرکے ذمہ دار وں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ۔ آسمانی جھولا بغیر این او سی لگایا گیا تھا۔ حادثہ کے وقت جھولے میں دو کمسن لڑکے اور ایک بچی موجود تھے ۔ لڑکے بالکل محفوظ رہے جبکہ لڑکی کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو کوٹلی لوہاراں منتقل کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں