چیئرپرسن پیمرا کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آ ج طلب

چیئرپرسن پیمرا کی تقرری کیلئے  پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آ ج طلب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی کے پاس چیئرپرسن پیمرا کی تقرری کا معاملہ پہنچنے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

  بتایا گیا ہے کہ چیئرپرسن پیمراکی تقرری کیلئے آج 16دسمبرکو4رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا۔قومی اسمبلی، سینیٹ سے حکومت و اپوزیشن کے ارکان چودھری شہبازبابر،سیدرضاعلی گیلانی،سینیٹر سرمدعلی،سینیٹر علی ظفرپارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کاامکان ہے ۔اجلاس کے ایجنڈا بارے متعلقہ اداروں کوآگاہ کردیا گیا ہے ،اجلاس کے دوران کمیٹی کے سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں