گندم خریداری کے طریقۂ کار پر غور
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا عبوری قومی گندم پالیسی کے تحت مارکیٹ پر مبنی گندم معیشت کی طرف منتقلی ہمارا ہدف ہے۔
صوبائی حکومتیں عبوری قومی گندم پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔آئندہ گندم کی فصل کی خریداری کے طریقۂ کار پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے ۔ عبوری قومی گندم پالیسی 2025-26 کے تحت قائم قومی نگران کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا قومی غذائی تحفظ کے لیے گندم کی کاشت میں اضافہ ناگزیر ہے۔