لاہور ہائیکورٹ میں کرسمس کی تقریب، کیک کاٹا گیا

 لاہور ہائیکورٹ میں کرسمس  کی تقریب، کیک کاٹا گیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے بشپ آف لاہور ندیم کامران، اقلیتی وکلا کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا، اس موقع پر ایڈووکیٹ ریاض انجم اور انوک فیاض سہوترا سمیت دیگر وکلا بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس نے شرکا سے اظہارِ خیال کرتے کہا کہ یہ عدالت عالیہ کی روایت رہی ہے کہ اقلیتی ملازمین کی خوشیوں کا ہمیشہ خیال رکھا جاتا ہے ، ہمارا آئین تمام مذاہب کیلئے یکساں حقوق فراہم کرتا ہے، پاکستان کی عدلیہ ثقافتی اور مذہبی تنوع کیلئے مسلسل اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ جو پاکستان کے بنیادی اصولوں، برداشت، یکجہتی اور وحدت سے ہم آہنگ ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے دعا کی کہ کرسمس کا یہ موقع پاکستان اور اس میں بسنے والی تمام اقوام کیلئے رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنے ، بشپ ندیم کامران نے کرسمس تقریب کے انعقاد پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں