ملک میں آئین باقی نہ پارلیمان کی حیثیت برقرار :مولانا شیرانی

ملک میں آئین باقی نہ پارلیمان کی حیثیت برقرار :مولانا شیرانی

لوگوں سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے کہ پاکستان آزاد اور خودمختار ملک ہے ہم اور اسٹیبلشمنٹ آپس میں الجھیں گے تو ہم آزاد نہیں ہونگے :خطاب

کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام کے رہنمامولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ملک میں اب آئین باقی رہا نہ پارلیمان کی حیثیت برقرار رہی ، ہمیں لوگوں کو جھوٹ بول کر اس غلط فہمی میں نہیں ڈالنا چاہیے کہ پاکستان آزاد اور خودمختار ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کراچی میں تربیتی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر اصل حاکمیت اسٹیبلشمنٹ کی ہے ، اگر ہم اور اسٹیبلشمنٹ آپس میں الجھیں گے تو ہم آزاد نہیں ہوں گے بلکہ ہمارے اوپر غلامی کی زنجیریں مزید کس دی جائیں گی ،جس ملک میں آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ اور سیاست سمیت سب کچھ معطل کردیا جائے وہ ملک مقبرہ بن جاتا ہے ، طاقتور حضرات مقبرے کے مجاور نہ بنیں بلکہ زندہ انسانوں کی قیادت سنبھالیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں