الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 24 دسمبر کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ سہیل  آفریدی کو 24 دسمبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کو 24 دسمبر کو طلب کیا ہے اس سے قبل یہ سماعت الیکشن کمیشن نے 12 دسمبر کو کرنا تھی۔بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 12 دسمبر کے کیسز ڈی لسٹ کردیے گئے تھے ۔این اے 18 انتخابی بے ضابطگی کیس کی سماعت بھی 24 دسمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے شہر ناز عمر ایوب اور بابر نواز کو بھی نوٹس جاری کردیے ۔این اے 18 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی سماعت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں