سڈنی حملے کی تحقیقات ، ساجد اکرم بھارت نژاد ہے : ساتھی
نوید اکرم کی ماں کا اٹلی سے تعلق ،آسٹریلیا کا بھارتی ایجنسیز سے رابطہ
اسلام آباد،سڈنی(خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔
سڈنی میں فائرنگ کرنیوالے ساجد اکرم کے ساتھی نے دعویٰ کیا ہے کہ ساجد اکرم بھارت نژاد ہے ۔قبل ازیں بھارتی،افغانی اور اسرائیلی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کے انکشاف کے بعد آسٹریلوی حکام نے بھارت کی ایجنسیز سے رابطہ کرلیا۔فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ساجد اکرم کے بیٹے حملہ آور نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ نوید کی ماں کا تعلق اٹلی سے ہے ، انہوں نے کہا ہم اکثربات کرتے تھے کہ اس کے پاس اسلحہ کے لائسنس ہیں۔