بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس میں کانووکیشن ،ایڈمرل نوید اشرف نے اسناد تقسیم کیں

بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس  میں کانووکیشن ،ایڈمرل  نوید اشرف نے اسناد تقسیم کیں

لاہور (این این آئی) بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چوتھے کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی۔

چیف آف نیول سٹاف اور بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات، جدت کے فروغ اور طلبہ کی کردار سازی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کی محنت، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی مبارک باد پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں