پاکستانی طلبہ کیلئے بنگلہ دیش میں21 ایم بی بی ایس اور2 بی ڈی ایس نشستیں مختص

پاکستانی طلبہ کیلئے بنگلہ دیش میں21 ایم  بی بی ایس اور2 بی ڈی ایس نشستیں مختص

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی طلبہ کیلئے بنگلہ دیش میں طبی تعلیم کے مواقع بڑھا دئیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے پاکستانی طلبہ کیلئے 21 ایم بی بی ایس اور 2 بی ڈی ایس نشستیں مختص کر دی ہیں۔

داخلوں کیلئے  امیدواروں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، درخواستیں آن لائن یا بذریعہ ڈاک جمع کرائی جا سکتی ہیں،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں