لاکھ سے زائد پاکستانی یوٹیوبرز نے 10ہزار سبسکرائبرزکا سنگ میل عبورکر لیا

لاکھ سے زائد پاکستانی یوٹیوبرز نے  10ہزار سبسکرائبرزکا سنگ میل عبورکر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر کونٹینٹ بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور رواں سال 95 ہزار سے زائد پاکستانی چینلز نے 10 ہزار سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا۔

گوگل کے مطابق 2025 میں 13 ہزار سے زیادہ چینل ایسے تھے جن کے ناظرین کی تعداد ایک لاکھ سبسکرائبرز سے تجاوز کر گئی اورایک ہزار سے زیادہ پاکستانی چینلوں نے 10 لاکھ سبسکرائبرز کا بڑا ہدف بھی عبور کیا جو عالمی سطح پر پاکستانی کونٹینٹ کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں