بلوچستان ہیڈ ماسٹرز بھرتی کیس،آئینی عدالت کانتائج روکنے کاحکم
بی ایڈ کی شرط نظر انداز کرکے نااہل امیدواروں کو امتحان میں بٹھایا گیا:درخواست گزار
اسلام آباد(حسیب ریاض ملک) بلوچستان ہیڈ ماسٹرز بھرتی کیس میں آئینی عدالت نے کامیاب امیدواروں کے نام شائع کرنے سے روک دیا،وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان میں ہیڈ ماسٹرز کی اسامیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے حکومت بلوچستان اور پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کر دئیے، عدالت نے حکم دیا کہ بلوچستان میں ہیڈ ماسٹرز کی بھرتی کے کامیاب امیدواروں کے نام تاحکم ثانی شائع نہ کیے جائیں،درخواست گزار فہیم خان کی جانب سے وکیل امان اللہ پیش ہوئے ،درخواست گزار نے محکمہ تعلیم میں ہیڈ ماسٹر زکی اسامیوں پر اعتراض اٹھایا اور موقف اپنایا کہ بی ایڈ کی شرط کو نظر انداز کرکے نااہل امیدواروں کو امتحان میں بٹھایا گیا،درخواست گزار نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن پر اپنے دسمبر 2024 کے اشتہار کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔