شکار پور :ریلوے ٹریک پر بم دھماکا ، آمدورفت معطل

شکار پور :ریلوے ٹریک پر  بم دھماکا ، آمدورفت معطل

شکار پور،کوئٹہ (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر شکار پور کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ٹریفک معطل ہوگئی۔۔۔

دوسری طرف سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان گزشتہ روز ٹرین سروس معطل رہی ۔تفصیلات کے مطابق ہمایوں شریف میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے کچھ دیر قبل وہاں سے گزرنے والی سکھر ایکسپریس محفوظ رہی،انتظامیہ کے مطابق ٹرین کی پٹڑی محفوظ رہی تاہم جزوی نقصان کے باعث ٹریفک معطل کرناپڑی ، گزشتہ 3 ماہ میں اس ریلوے ٹریک پر یہ تیسرا بم حملہ ہے ۔دوسری طرف بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان ٹرین سروس گزشتہ روز معطل رکھی گئی ۔محکمہ ریلویز کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی خبررساں ادارے کوبتایا کہ ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ۔رواں سال اب تک کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر متعدد بار ملتوی کی جا چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں