خراب انٹر نیٹ سروسز ،قائمہ کمیٹی کا پی ٹی اے کارکردگی پر عدم اطمینان
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے پی ٹی اے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز کے معیار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آئندہ چند ہفتوں میں کنیکٹویٹی پلان لانچ کریں گے۔