پاکستان ، ازبکستان کاتجارتی معاہدہ پی ٹی اے میں توسیع پر اتفاق

پاکستان ، ازبکستان کاتجارتی معاہدہ پی ٹی اے میں توسیع پر اتفاق

توسیع سے تجارتی حجم میں اضافہ، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مستحکم ہو گا،ماہرین

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پی ٹی اے میں توسیع پر اتفاق ہو گیا۔ اس کامیابی کو سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کی موثر کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے جس کی بدولت پاکستان کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ماہرین کے مطابق ترجیحی تجارتی معاہدے میں توسیع سے پاکستان میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں