تاجک سفیر کی ملاقات

 تاجک سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر تاجکستان کا 75 رکنی ثقافتی طائفہ پاکستان کا 8روزہ دورہ کرے گا۔

یہاں جاری بیان کے مطابق جمہوریہ تاجکستان کے سفیر برائے پاکستان شریف زادہ یوسف توئر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تاجکستان کے سفیر نے وفاقی وزیر کو تاجکستان کے 75 رکنی ثقافتی طائفے کے دورہ پاکستان اور ان کی طے شدہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں