جی ایم او جیسی زرعی ٹیکنالوجیز ناگزیر

 جی ایم او جیسی زرعی ٹیکنالوجیز ناگزیر

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمیں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جی ایم او جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔

تمام فیصلے پاکستان کے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کیے جائیں گے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بائیو سیفٹی رولز 2005 کی مکمل پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے مرحلہ وار اور منظم انداز میں جی ایم او ٹیکنالوجی کی اجازت دینے پر غور کریں گے ۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان اس وقت تقریباً 340 ملین امریکی ڈالر مالیت کی مکئی برآمد کر رہا ہے جو بین الاقوامی منڈیوں میں ملک کی مضبوط پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے ۔ ماہرین نے آگاہ کیا کہ جی ایم او مکئی کی ٹیکنالوجی اختیار کرنے سے فی ایکڑ پیداوار میں 15 سے 20 من اضافہ ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں