سال 2025:لاہور میں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ
آخری 5 ماہ میں موٹر برانچ نے 12ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ریونیو جمع کیا
لاہور(خبر نگار)سال 2025کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا۔محکمہ نے رجسٹریشن، ریونیو اور قانون نافذ کرنے کے حوالے سے اہم اہداف حاصل کئے ۔ سال 2025 میں محکمہ ایکسائز لاہور نے سات لاکھ سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلز رجسٹرڈ کیں۔ڈائریکٹر موٹر برانچ شاہد گیلانی کے مطابق رواں سال رجسٹرڈ گاڑیوں میں سے تقریباً پانچ فیصد گاڑیوں کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی، جس میں نان رجسٹرڈ، ٹوکن ٹیکس نادہندہ اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں شامل ہیں،ریونیو اہداف کامیابی سے حاصل کئے گئے ۔رواں سال کے آخری پانچ ماہ کے دوران موٹر برانچ نے 12 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ریونیو جمع کیا۔