ڈیزل سستا ہونے پر بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

ڈیزل سستا ہونے پر بین الاضلاعی  ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر کمی کے بعد لاہور سے مختلف شہروں کو جانے والی بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے نظرثانی شدہ کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا ،جس کے تحت متعدد روٹس کے کرایوں میں واضح کمی ہوئی ہے ۔نئے کرایہ نامہ کے مطابق لاہور سے عبدالحکیم کا کرایہ1650 سے 1580،لاہور سے ملتان کا کرایہ 1750 سے 1680،لاہورسے مظفر گڑھ کا کرایہ2100 سے کم کرکے 2000 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ڈی جی خان کا کرایہ2200 سے 2100 روپے ،محمد پور کا کرایہ2500 سے 2400 روپے ،راجن پور کا کرایہ 2550 سے 2450، تونسہ کا کرایہ2500 سے 2400،لودھراں کاکرایہ 1900 سے 1800 اوربہاولپور کا کرایہ 2000 سے 1900 روپے ہوگیا۔طویل روٹس پر لاہور سے کراچی کیلئے کرایہ 5400سے 5150، حیدرآباد کیلئے 4950 سے 4750،صادق آبادکیلئے 2280 سے 2130 روپے کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں