لاہور ہائیکورٹ کے 13جوڈیشل افسروں کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد
لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تعیناتی کیلئے 13 جوڈیشل افسروں کی خدمات وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد کے سپرد کردی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے 3 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں سید نجف حیدر کاظمی لاہور، شاہد حسین گجر خان، محمود الحسن بھٹی ،10 سول ججوں،اسد عمران،احمد ندیم خان لاہور،خاقان بابر خان خانیوال،محمداشفاق بھکر،تصور حسین سیالکوٹ،وقاص علی مظہر ٹیکسلا،سہیل انجم خان پور،محمد ممتاز شیخوپورہ،حسن ریاض فتح جنگ،آصف طاہر لاہور کی خدمات وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کی گئی ہیں۔