بھارت سے آپریٹ پاکستان مخالف سوشل اکاؤنٹ کاانکشاف

بھارت سے آپریٹ پاکستان مخالف سوشل اکاؤنٹ کاانکشاف

جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے بلوچ شناخت کو دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) بھارتی خفیہ ایجنسی‘‘را ’’کی جانب سے بلوچستان میں شرانگیزی اور منظم پراپیگنڈا مہم کا ایک اور معاملہ سامنے آ گیا ہے ،ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف مواد پھیلانے والا ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ، جو خود کو پیج 3نیوز تھائی کے نام سے ظاہر کرتا ہے ، دراصل بھارت سے آپریٹ کیا جا رہا ہے ،تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ اکاؤنٹ جعلی شناخت کے ذریعے میر یار بلوچ کے نام سے متعدد بار پیغامات اور بیانات جاری کرتا رہا ہے ، اس اکاؤنٹ سے من گھڑت دعوے ، تاریخی حقائق میں تحریف اور بلوچستان سے متعلق بھارتی بیانیے کی تشہیر کی جاتی رہی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے بلوچ شناخت کو دہشت گردی اور انتشار کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں