اپوزیشن اتحاد سڑکوں پر نہیں آنا چاہتا، ڈائیلاگ چاہتے ہیں:مصطفی نواز کھوکھر

اپوزیشن اتحاد سڑکوں پر نہیں  آنا چاہتا، ڈائیلاگ چاہتے  ہیں:مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (آئی این پی )اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے نائب صدر اور سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد سڑکوں پر نہیں آنا چاہتا، ہم ڈائیلاگ چاہتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جماعتوں کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے جس میں چھوٹے موٹے اختلافات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اتنے بڑے نہیں کہ جماعت کی پالیسی کوڈسٹرب کر سکیں۔سابق سینیٹر نے کہا کہ جب اپوزیشن سڑکوں کا رخ اختیار کرتی ہے اس کا مطلب حکومت کو مذاکرات کے لیے مجبور کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں