قائمہ کمیٹی :ملک بھر میں سرکاری زرعی اراضی کا مکمل ڈیٹا طلب

 قائمہ کمیٹی :ملک بھر میں سرکاری زرعی اراضی کا مکمل ڈیٹا طلب

وزارت کو زرعی زمینوں پر قبضے اور استعمال کی تفصیل فوری فراہم کرنے کی ہدایت عتیق انور کی زیر صدارت اجلاس،بیراجوں پر ٹیلی میٹرنگ سسٹم نہ لگانے پر تحفظات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے متعلقہ وزارت سے صوبوں کی معاونت سے ملک بھر میں سرکاری زرعی اراضیات، زیرکاشت رقبہ اور سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت عتیق احمد انور نے کی۔ سندھ کے سیکرٹری آبپاشی نے بریفنگ دی کہ سوسال بعد سکھر بیراج کے گیٹس تبدیل کیے جا رہے ہیں اور کراچی کے لیے کے فور منصوبے پر کام جاری ہے۔

اراکین نے اس موقع پر بیراجوں پر ٹیلی میٹرنگ سسٹم نہ لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ رکن اسمبلی صبا تالپور نے کہا کہ پانی ضائع ہو رہا ہے ، اسے کنٹرول کرنے کے لیے فوری طور پر ٹیلی میٹرنگ سسٹم لگایا جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے اصرار کیا کہ چاروں صوبوں میں اریگیشن کے پاس کتنی زمین ہے اور اس کا استعمال کیسے ہو رہا ہے ، اس کا تفصیلی ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔ وسیم حسین نے کہا کہ کے فور منصوبے میں تاخیر کے باعث عوام کو اضافی لاگت اٹھانی پڑ رہی ہے ، اور اسی رقم سے بڑا منصوبہ بنایا جا سکتا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں