یحییٰ، بھٹو اور شیخ مجیب سقوط ڈھاکہ کے مرکزی کردار : حافظ نعیم

 یحییٰ، بھٹو اور شیخ مجیب سقوط ڈھاکہ کے مرکزی کردار : حافظ نعیم

انگریز کے بنائے ہوئے نظام نے ناانصافیوں کو فروغ دیا اور ملک دو ٹکڑے ہوگیا عدل کا اسلامی نظام قائم کئے بغیر سانحات روکنا ناممکن :امیرجماعت اسلامی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ کے تین مرکزی کردار یحیی خان ، ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب ہیں،سچ یہ ہے پاکستان کروڑوں انسانوں کی جس تمنا اور قیادت کے جس وعدے پر بنا تھا وہ نظام قائم نہیں ہوا ، انگریز کا  بنایا نظام چلتا رہا جس نے ناانصافیوں کو فروغ دیا اور فائدہ دشمن نے اٹھایا نتیجتاً ملک دو ٹکڑے ہوگیا۔سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ‘‘ایکس’’پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب تک اس نظام کو تبدیل کرکے عدل و انصاف کا اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا سانحات کو روکنا کارِ محال ہے ، ظلم و جبر کے گلے سڑے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا سانحہ سقوط ڈھاکہ کا سب سے بڑا سبق ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں