قائمہ کمیٹی سمندری امور:ارکان کا بلزکی شقوں پر تحفظات کا اظہار

 قائمہ کمیٹی سمندری امور:ارکان کا بلزکی شقوں پر تحفظات کا اظہار

بلز مزید غور کیلئے اگلے اجلاس تک موخر، اے پی ایس و دیگر شہدا کیلئے اجتماعی دعا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندری امور کے عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی پبلک سکول کے المناک واقعے کے شہدا اورملک بھر میں مختلف واقعات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں اور سویلینزکیلئے دعا کی گئی۔ کمیٹی میں پیش کئے گئے بلز جن میں جہازوں پر خطرناک مواد کی انوینٹری کے ماحول کے لحاظ سے درست انتظام، پورٹ قاسم اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025، گوادر پورٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025اور کراچی پورٹ ٹرسٹ شامل ہیںپر بحث کے دوران ارکان نے مختلف شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے مزید غور کیلئے بلوں کو اگلی میٹنگ تک موخر کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں