67نئی زیارات کمپنیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا

 67نئی زیارات کمپنیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا

زائرین کے بحری سفرکیلئے بھی ایک کمپنی نے لائسنس حاصل کرلیا:وزیرمذہبی امور

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت تقریب میں نئی زیارات کمپنیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا،67 نئے زیارات گروپ آرگنائزرزZGOsکو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے وزارت مذہبی امور نے پہلے مرحلے میں24اور اب67مزید ZGOsکی رجسٹریشن مکمل کر لی، جنوری 2026سے نئے نظام کے تحت ایران اورعراق کی زیارات عمل میں لائی جائیں گی، وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ایک فیری کمپنی ‘‘سی کیپرز’’نے زائرین کو لے جانے کے لیے وزارتِ بحری امور سے لائسنس حاصل کیا ہے ،ایران/عراق زائرین کے لیے جلد بحری سفر کی راہیں ہموار ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں