ٹیکس محتسب شہریوں کو فوری ریلیف دیں : صدر زرداری

ٹیکس محتسب شہریوں کو فوری ریلیف دیں : صدر زرداری

ادارے کی ملک بھر میں رسائی بڑھائیں،جدید ٹیکنالوجی کا موثراستعمال کریں ظفرالحق حجازی کی وفاقی ٹیکس محتسب کا حلف اٹھانے کے بعد صدر سے ملاقات

اسلام آباد (دنیا نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک)ظفرالحق حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی حیثیت سے اسلام آباد میں حلف اٹھا لیا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔بعد ازاں صدر زرداری سے وفاقی ٹیکس محتسب ظفر الحق حجازی نے ملاقات کی، صدر زرداری نے ٹیکس محتسب کو عوامی آگاہی بڑھانے پر زور دیا اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ٹیکس محتسب دفتر شہریوں کو فوری اور آسان ریلیف فراہم کرے ، صدر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی ملک بھر میں رسائی بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں