ژوب:کوئلے سے لدے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی،فائربریگیڈ اہلکاروں سمیت 16 زخمی
کوئٹہ(سٹا ف رپورٹر)ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر کوئلے سے لدے ایک ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس سے فائر بریگیڈ اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
6 شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا دیگر کو ژوب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ شعلے دور تک نظر آتے رہے ،مددکیلئے آنیوالے کئی افراد بھی زخمی ہوگئے ۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔