پاکستان میں موجود 535 افغانوں کو جرمنی منتقل کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن حکومت نے پاکستان میں موجود 535 افغانوں کو جرمنی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابقہ جرمن حکومت نے افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان شہریوں کی جرمنی میں پناہ کے لیے سکیم متعارف کروائی تھی۔اس سکیم میں ان افغان شہریوں کو شامل کیا گیا تھا جو کہ جرمن فوج کے ساتھ کام کرچکے تھے یا انہیں طالبان حکومت سے خطرہ تھا، تاہم نئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پاکستان میں موجود 650 افغانوں کیلئے اس سکیم کو منجمد کردیا تھا۔جرمن وزیر داخلہ نے کہا ان کیسز کی کارروائی دسمبر تک مکمل کرنا چاہتے ہیں ، پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔