آف لوڈنوجوان18دن میں ڈرائیونگ سیکھ کرسعودیہ پہنچ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر ڈرائیونگ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے لائسنس نہ ہونے پر آف لوڈ ہونے والا نوجوان محمد طفیل اب سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔
نوجوان نے محض 18 دن میں گاڑی چلانا سیکھ کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوجوان سے دستاویزات مکمل کرنے پر سعودی عرب بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔ محسن نقوی نے ایکس پر محمد طفیل کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں محمد طفیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تمام ضروری دستاویزات مکمل کرلی ہیں۔محمد طفیل کو سعودی عرب جاتے ہوئے لائسنس نہ ہونے پر روکا گیا تھا۔