کارٹل کیس:پولٹری ہیچریوں کی کمپٹیشن ٹربیونل میں سماعت روکنے کی استدعا نامنظور
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری کمپنیوں اور پولٹری ایسوسی ایشن کے خلاف ڈے اولڈ برائلر چکس کی مارکیٹ میں کارٹل بنانے اور۔۔۔
قیمتوں میں گٹھ جوڑ پر کمپٹیشن کمیشن کے 15 کروڑ روپے جرمانے کے خلاف کمپٹیشن اپیلیٹ ٹربیونل میں پولٹری کمپنیوں کی دائر اپیلوں پر کارروائی روکنے کی درخواست نامنظور کر دی۔ پولٹری ہیچری سپریم فارمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور صابر پولٹری نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر الگ الگ درخواست میں کمپٹیشن ٹربیونل کی کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔