وفاق کے 4 ہزار سے زائد اعلیٰ آفیسرز کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے سسٹم تیار

 وفاق کے 4 ہزار سے زائد اعلیٰ آفیسرز کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے سسٹم تیار

ملازمت کا ریکارڈ اور 360ڈگری کارکردگی رپورٹ 28دسمبر تک اپ لوڈکرنیکی ہدایت

 اسلام آباد (ایس ایم زمان ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سول کیڈر و ایکس کیڈر سروس گروپس کے 17 تا 22 گریڈ کے چار ہزار سے زیادہ افسروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم ہیومن ریسویس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم تیار کرلیا ہے ، ہر افسر کو سسٹم و پورٹل کیلئے الگ الگ مخصوص آئی ڈی اور پاس ورڈ دیا جائے گا ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پاکستان پولیس سروس، سیکرٹریٹ سروس اور آفس مینجمنٹ سروس گروپ کے افسران کو اپنی ملازمت کا ریکارڈ اور 360 ڈگری کارکردگی رپورٹ 28 دسمبر تک ایچ آر ایم آئی ایس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔این آئی ٹی بی نے مذکورہ ایچ آر ایم آئی ایس تیار کیا ہے جس میں ہر افسر مخصوص آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان ہو کر اپنے کوائف ،ریکارڈ اور 360 ڈگری کارکردگی رپورٹ کا اندارج کرے گا ، ایچ آر ایم آئی ایس میں اپ لوڈ کیے گئے افسران کے ریکارڈ اور ڈیٹا کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تصدیق کی جا ئیگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں