متنازعہ ٹویٹس:ایمان اور ہادی کے خلاف 5گواہوں کے بیانات ریکارڈ

متنازعہ ٹویٹس:ایمان اور ہادی کے خلاف 5گواہوں کے بیانات ریکارڈ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس میں پانچ گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے ۔سماعت کے آغاز پر ایمان مزاری کے وکیل نے کیس گیارہ بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔۔۔

 جس پر عدالت نے دس بجے تک وقفہ کر دیا۔ دوبارہ سماعت پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ جونیئر وکیل نے بتایا کہ ایمان مزاری ایک ضمانت کے کیس میں ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دئیے کہ جو اپنے کیس میں پیش نہیں ہو رہے وہ کسی اور کیس میں کیسے پیش ہوں گے اور کہا ساڑھے دس بجے تک پیش نہ ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی اوردوبارہ وقفہ کر دیا۔ وقفہ کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت پیش ہو گئے ۔ این سی سی آئی اے کے گواہ وسیم اور عمران حیدر نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے ، ہادی علی چٹھہ نے اعتراض اٹھایا کہ عدالت میں مبینہ متنازعہ ٹویٹس نہیں دکھائی گئیں،گواہوں پرآئند 23 دسمبر کوجرح ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں