اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا تھری سٹارہوائی اڈا بن گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا تھری سٹارہوائی اڈا بن گیا

دبئی ایئرپورٹ کو بھی 3سٹار کا اعزاز، لاہور، کراچی کی رینکنگ 2سٹار رہی

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عالمی سطح پر ریٹنگ بہتر ہو گئی اور پاکستان کا پہلا تھری سٹار ایئرپورٹ بن گیا ۔ سکائی ٹریک رینکنگ کمپنی نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو تھری سٹار قرار دیا ہے ۔ اسی کمپنی نے دبئی ایئرپورٹ کو بھی تھری سٹار ایئرپورٹ کا اعزاز دیا ہے ۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی رینکنگ 2 سٹار رہی۔واضح رہے رینکنگ ہوائی اڈے پر سہولتوں اور ایئرپورٹ مینجمنٹ کو مدنظر رکھ کر دی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں