کیپٹل یونیورسٹی کانووکیشن : 1323 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم، 90 کو تمغوں سے نواز گیا

کیپٹل یونیورسٹی کانووکیشن : 1323 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم، 90 کو تمغوں سے نواز گیا

71تمغے طالبات، 19طلبا نے حاصل کیے ، 25طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں، گریجویٹس کو شاندار کارکردگی پر امتیازی تمغے بھی عطا تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں، گریجویٹ پروگرامز سے یونیورسٹی نے نمایاں مقام حاصل کیا:پروفیسر ڈاکٹر منصور، حنیف عباسی کا خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کسٹ کے 2025کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے 1323طلباء نے فارغ التحصیل ہو کر ڈگریاں حاصل کیں، 25طلباء و طالبات نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں، 227ایم سی کے طلباء کو ڈگریاں دی گئیں، کسٹ کے گریجویٹس کو شاندار کارکردگی پر امتیازی تمغے بھی دیئے گئے ، کانووکیشن میں مجموعی طور پر90تمغے دیئے گئے جن میں 39 گولڈ، 25 سلور اور 25 برونز میڈلز شامل ہیں، تمغے حاصل کرنے والوں میں طالبات آگے رہیں اور 71 میڈلز حاصل کیے ، لڑکوں نے 19 میڈلز حاصل کیے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی تھے۔

اس موقع پر وی سی کسٹ پروفیسر ڈاکٹر منصور احمد نے اپنی تقریر میں فارغ التحصیل طلبہ کی کو مبارکباد دی اور اس دن کو ان کی زندگی کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے گریجویٹس کو مبارکباد دی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹی کی خدمات اور کردار اجاگر کیا۔ وی سے نے مزید کہا امید ہے کہ فارغ التحصیل طلبہ اپنی صلاحیت اور وقار کے ذریعے ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے ۔ تعلیم ملکی معاشی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں اور گریجویٹ پروگرامز پر خصوصی توجہ دینے سے یونیورسٹی نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔ یہ افراد کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی بہتر بناتی ہے اور یوں ایسی ہنرمند افرادی قوت تیار ہوتی ہے جو معیشت کو پائیدار اقتصادی ترقی کی سمت لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں