سکیورٹی خدشات:امریکا نے افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کر دیا

سکیورٹی خدشات:امریکا نے افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کر دیا

ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا،ہم نے 10ماہ میں 8جنگیں رکوائیں،وہ کیا جو کوئی نہ کرسکا:ٹرمپ غیرقانونی آمدورفت بند کر دی ،نئی نوکریاں امریکا میں پیدا ہونے والوں کو ملیں گی:امریکی صدر

اسلام آباد،واشنگٹن(خصوصی نیوزرپورٹر،نیوز ایجنسیاں ،دنیا مانیٹرنگ )بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹرمپ انتظامیہ نے افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کر دیا ۔ امریکی اخبار کے مطابق افغان سپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کی حفاظتی استثنیٰ ختم کردی گئی 

ہے ، یہ سخت فیصلہ افغان نژاد رحمان اﷲ کی جانب سے دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کیا گیا، جس میں ایک اہلکار ہلاک ہوا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے تمام افغان شہریوں کی امیگریشن، شہریت اور گرین کارڈ کی درخواستیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔افغانستان اب ان 12 ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جن پر مکمل سفری پابندیاں عائد ہیں۔ وائٹ ہاس کے مطابق یہ اقدام ان ممالک کے خلاف ہے جو سکریننگ اور معلومات کے تبادلے میں ناکام رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا، ناکامیوں کے دہانے پرتھا لیکن ایک سال میں جو ہم نے حاصل کیا وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا، ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔امریکا میں غیرقانونی آمدورفت کا سلسلہ بندکردیا ۔ انہوں نے کہابائیڈن پالیسیاں دوبارہ نافذ نہیں ہونے دی جائیں گی،بائیڈن دور میں غیرقانونی امیگرینٹس نے نوکریاں لیں، ہماری انتظامیہ میں ساری نئی نوکریاں امریکا میں پیدا ہونے والوں کو ملیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں کرپٹ نظام ختم کرنے کا بھاری مینڈیٹ ملا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں