ویڈیو کیس، ملزموں پر فرد جرم
لاہور (کورٹ رپورٹر) عدالت نے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں نامزد ملزموں فلک جاوید، عتیق ریاض اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ملزموں پر صوبائی وزیر کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جسے نیشنل کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے مکمل تحقیقات کے بعد ضلع کچہری میں چالان جمع کروا دیا تھا۔