ماضی میں یوتھ کو گمراہ کیا گیا

 ماضی میں یوتھ کو گمراہ کیا گیا

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ماضی میں نوجوانوں کو گمراہ کرکیان کا مستقبل خراب کیا گیا۔

 پیپلز پارٹی ہمیشہ نوجوانوں کے لیے قومی سیاست میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے حقیقی پلیٹ فارم کے طور پر کھڑی رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب میں پی ٹی آئی کے کئی سرکردہ رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے کے موقع پر کیا ۔سلیم حیدر نے نوجوان سیاسی کارکنوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ انہیں مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ،سلیم حیدر نے کہا مستقبل میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر آزادکشمیر میں حکومت بنائے گی ۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جہلم ویلی سے چودھری زاہد فرید ، چودھری محمد شکیل، چودھری ساجد رفیق، چودھری عابد حسین ، چودھری ساجد اور انکے درجنوںسا تھی شامل تھے ، اس موقع پر پی پی پی آزاد کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے کہا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کا سیاسی مستقبل روشن اور محفوظ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں