عارف علوی، اہل خانہ کو ایک اکاؤنٹ سے 20لاکھ نکالنے کی اجازت
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر ایک اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دے دی، جبکہ این سی سی آئی اے کو انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک سے حاصل ہونے والی آمدنی بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے تاہم اکاؤنٹس منجمد ہونے کے باعث رقم استعمال نہیں کی جاسکتی۔ وکیل کے مطابق خاندان کے 6 اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے رقم نکلوانا بھی ممکن نہیں رہا۔