16افسروں کے تبادلے ، محمد خلیفہ جوائنٹ سیکرٹری دفاع تعینات

16افسروں کے تبادلے ، محمد خلیفہ جوائنٹ سیکرٹری دفاع تعینات

طارق سلام جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ،محمود احمد سیکشن افسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ہونگے سعد بن خالد اسسٹنٹ کمشنر میلسی محمد فہد اریب اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو )ملتان مقرر

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،کرائم رپورٹر )وفاقی حکومت نے مختلف محکموں کے 10،پنجاب حکومت نے 6 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو  سروس کے گریڈ 20 کے افسر ندیم احمد ابڑو کا تبادلہ کر کے انہیں نیشنل سکیورٹی ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری ،صنعت و پیداوار ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری محمد خلیفہ کو تبدیل کر کے دفاع ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سپیشل اکنامک زونز کی ڈائریکٹر جنرل فرح فاروق کو تبدیل کر کے صنعت و پیداوار ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا ہے ۔ علاوہ ازیں داخلہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری طارق سلام کو جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن ،ڈپٹی سیکرٹری نجیب اکرم کو اقتصادی امور ڈویژن سے وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی ،سیکشن افسر غلام مرتضیٰ کو داخلہ ڈویژن سے تبدیل کر کے نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن اورتقرر ی کے منتظر محمود احمد بھٹی کو سیکشن افسر نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن ،پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے پولیس افسروں اویس علی خان اور ایاز حسین کا تبادلہ کر کے اسلام آباد پولیس میں تعینات کر دیا گیا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی گریڈ 17 کی افسر حفصہ بنت بلال کو تبدیل کر کے ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو )ملتان محمد سعد بن خالد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر میلسی جبکہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ڈسپوزل پر تعینات محمد فہد اریب کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو )ملتان تعینات کر دیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ،پی ٹی ایس فاروق آباد تنویراحمد طاہر کو تبدیل کرکے اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سی پی او آفس،ڈی ایس پی محمد عامر وحید کو ڈی او سپیشل برانچ ننکانہ صاحب ،غلام شبیر خان کو ڈی ایس پی سول لائن سرکل فیصل آباد اورلطیف احمد کو ڈی ایس پی آئی اے بی ملتان تعینات کردیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں